Light
Dark

فیصل آباد کے تھانہ تاندلیا نوالہ میں نامعلوم افراد کے حملے میں حوالات میں بند 3 بھائی قتل جبکہ ایک کزن زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق حملہ آور پیچھے سے سیڑھی لگا کرتھانے میں داخل ہوئے اور فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔

قتل ہونے والوں میں بلال، عثمان اور  ناصر  شامل ہیں جبکہ آصف نامی ملزم فائرنگ سے زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مقتولین کو 4 ماہ قبل دہرے قتل کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا۔

حکام کے مطابق پی ایف ایس اے ٹیمزموقع سےشواہد اکٹھے کررہی ہے، سی پی او نے فرار ملزمان کی گرفتاری کےلئے ٹیمیں تشکیل دے دیں۔ ملزمان کی گرفتاری کیلئے شہربھرکی ناکہ بندی کردی گئی۔ ملزمان کوجلد گرفتار کرکے کیفرکردارتک پہنچایا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *