انٹربینک مارکیٹ میں پیر کو کاروبار کے ابتدائی سیشن کے دوران ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں 0.03 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ڈالر کے مقابلے روپیہ 8 پیسے کی بہتری سے 278.48 روپے پر جاپہنچا۔
مرکزی بینک کے مطابق گزشتہ روز ڈالر کے مقابلے روپیہ 9 پیسے یا 0.3 فیصد کی کمی سے 278.56 روپے پر بند ہوا تھا۔
عالمی سطح پر پیر کو ڈالر کی قدر میں کمی آئی لیکن یہ دو سال کی بلند ترین سطح کے قریب رہا کیونکہ ٹریڈرز کو دسمبر کی نان فارم پے رول رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے جاری ہونے والے امریکی اقتصادی اعدادوشمار کا انتظار ہے تاکہ فیڈرل ریزرو کے شرح سود کے نقطہ نظر کے بارے میں مزید اشارے مل سکیں۔
اس کے علاوہ چینی یوآن بھی توجہ کا مرکز رہا، جو جمعہ کو 14 ماہ میں پہلی بار 7.3 فی ڈالر کی نفسیاتی حد سے نیچے آگیا،یہ اس وقت ہوا جب چینی مرکزی بینک (پیپلز بینک آف چائنا) نے دسمبر کے بیشتر حصے میں اس اہم حد کا جارحانہ دفاع کیا۔