میڈیا رپورٹس کے مطابق برمنگھم اور لیڈز بریڈ فورڈ ائیرپورٹس کے رن وے شدید برفباری کے سبب بند ہوگئے، لیورپول ائیرپورٹ پرکھڑے طیارے برف سے ڈھک گئے، صفائی کے بعد رن وے کو کھول دیا گیا تاہم پروازوں میں تاخیر ہے اور مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
اسکاٹ لینڈکےعلاقےلاخ گلاسکارنوچ میں رات کو درجہ حرات منفی 11 تک گرا۔ لندن میں گزشتہ شب گرنے والی برف بارش کے سبب جم نہ سکی۔
ناردرن آئرلینڈ میں 28 ہزار اور انگلینڈ میں سیکڑوں گھروں کی بجلی چلی گئی۔ لندن کے واٹر لو اسٹیشن سے درجنوں ٹرینیں بجلی میں خلل کے سبب منسوخ ہوگئیں۔
حکام کی جانب سے متاثرہ علاقوں کے رہائشیوں کو گھروں میں رہنےکا مشورہ دیا گیا ہے۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے ڈرائیورزکو خبردار کیا گیا ہےکہ شمالی انگلینڈ میں آج 25 سینٹی میٹر تک برف گرسکتی ہے۔
دیگر علاقوں میں شدید برفباری، بارش، پھسلن اور سیلاب کی یلو وارننگ جاری کی گئی ہے۔ بعض علاقوں میں 40 سینٹی میٹرتک برف گرنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔