Light
Dark

کوئٹہ میں امن وامان کے پیش نظر 2 روز کے لیے موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی۔

محکمہ داخلہ بلوچستان کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اتوار کی رات بند کی گئی موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس منگل 7 جنوری کو رات 12بجے بحال کردی جائے گی۔

واضح رہے کہ جے یوآئی نے آج بلوچستان بھر میں شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

امیر جے یو آئی بلوچستان مولانا عبدالواسع کا کہنا ہے کہ جب تک حق نہیں ملتا احتجاج جاری رہے گا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *