Light
Dark

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کا ریٹائرمنٹ سے متعلق ردعمل سامنے آگیا

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے اپنی ریٹائرمنٹ سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر نہیں ہورہے بلکہ آؤٹ آف فارم ہونے کی وجہ سے آسٹریلیا کے خلاف آخری میچ میں حصہ نہیں لیا۔

کھیلوں کی ویب سائٹ ’کرک انفو‘ کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ’اسٹار اسپورٹس سے بات کرتے ہوئے اپنی ریٹائرمنٹ سے متعلق قیاس آرائیوں پر جواب دیا۔

ان کا کہنا تھا ’سڈنی ٹیسٹ سے باہر رہنے کے فیصلے کو ریٹائرمنٹ کا فیصلہ نہیں سمجھا جانا چاہیے، مائیک، قلم یا لیپ ٹاپ رکھنے والے یہ فیصلہ نہیں کر سکتے کہ کسی کھلاڑی کو کب ریٹائر ہونا چاہیے‘۔

بھارتی کپتان نے کہا کہ باہر بیٹھے لوگ یہ فیصلہ نہیں کرسکتے کہ مجھے کب باہر بیٹھنا چاہیے، کب کپتانی کرنی چاہیے، میں ایک سمجھدار انسان ہوں، بالغ ہوں اور دو بچوں کا باپ ہوں۔ تو میں جانتا ہوں کہ کب کیا فیصلہ کرنا ہے۔

آسٹریلیا کے خلاف بارڈر گواسکر ٹیسٹ سیریز کا چوتھا میچ ہارنے کے بعد روہت شرما پر بھارت میں شدید تنقید کی جارہی تھی کیوں کہ اس شکست کے بعد بھارت کے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچنے کے امکانات تقریباً ختم ہوگئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *