Light
Dark

شیر افضل مروت کا پی ٹی آئی کےکیسز میں وکلا کو دی گئی فیسوں کا آڈٹ کروانےکا مطالبہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے تحریک انصاف کے کیسز میں وکلا کو دی گئی فیسوں کا آڈٹ کروانےکا مطالبہ کردیا۔

جیو نیوز سےگفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ چند وکلا نے پیسے لیے، دی گئی فیسوں کا آڈٹ ضرور  ہونا چاہیے، ٹکٹ کا مجھے علم نہیں شاید پنجاب کی طرف ایسا ہوگا۔

شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ  تین چار وکلا نے فیس لی ہے، وکلاء کو زیادہ فیس دی گئی،کیسز ایسی نوعیت کے نہیں تھےکہ اتنی فیسیں دی جاتیں،کیسز بے بنیاد تھے اس میں اتنی صلاحیتیں بھی درکار نہ تھیں۔

رہنما پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ ایسا کام تھا نہیں کہ چوٹی کے وکیل لاتے اور منہ مانگی قیمت دی جاتی، میں نے 74 کیسز میں  بانی پی ٹی آئی کی نمائندگی کی لیکن کوئی پیسے نہیں لیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *