Light
Dark

سندھ حکومت عوام کی خدمت کیلئے دن رات کوشاں ہے، وزیر اعلیٰ سندھ

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت عوام کی خدمت کے لیے دن رات کوشاں ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 کے ہائی وے آپریشنز کا افتتاح کر دیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122 ہنگامی خدمات سرانجام دیتا ہے۔ اور جس نے ایک انسان کی جان بچائی اس نے پوری انسانیت کی جان بچائی۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ ہائی وے آپریشنز سروس سے لوگوں کی مشکلات کم ہوں گی۔ اور قدرتی آفات سمیت دیگر حادثات میں ریسکیو کا اہم کردار ہے۔ ریسکیو عملہ ہی اس پروگرام کو کامیاب بنا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی کیپسٹی بڑھانے کی ضرورت ہے۔ اور سندھ میں ریسکیو 1122 کی ضرورت پہلے سے تھی۔ ریسکیو 1122 کے مزید 16 سینٹرز بنائے گئے ہیں۔ جبکہ ریسکیو اہلکاروں کو مناسب تربیت دی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *