Light
Dark

دس برسوں میں بیروزگاری کی شرح 1.5 فیصد سے بڑھ کر 7 فیصد ہو گئی

پاکستان میں بے روزگاری میں مزید اضافہ ہوگیا، گزشتہ دس سالوں میں بیروزگاری کی شرح 1.5 فیصد سے بڑھ کر 7 فیصد تک پہنچ گئی۔

وزارت منصوبہ بندی کی رپورٹ کے مطابق آبادی میں ہر سال 50 لاکھ افراد کا اضافہ ہو رہا ہے جس سے ملکی معیشت پر بوجھ بڑھنے کے ساتھ ساتھ بیروزگاری میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

پلاننگ کمیشن نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ گزشتہ 10 سالوں کے دوران پاکستان میں بیروزگاری کی شرح 1.5 فیصد سے بڑھ کر 7 فیصد تک پہنچ گئی۔

پاکستان کے مقابلے میں بھارت میں بیروزگاری کی شرح 4.5 فیصد اور بنگلہ دیش میں شرح 5 فیصد سے زائد ہے، پاکستان میں ہر سال میں اس شرح میں اضافہ ہو رہاہے جبکہ بھارت میں بیروزگاری کی شرح میں کمی ہو رہی ہے۔

شماریات بیورو کے مطابق بے روزگاری میں پاکستان بھارت اور بنگلہ دیش سے آگے ہے، خطے کے دیگر ممالک کی نسبت پاکستان خواتین روزگار میں بھی سب سے پیچھے ہے۔دستاویزات کے مطابق 2021 کے دوران پاکستان میں بے روزگاری تاریخ کی بلند ترین سطح پر ریکارڈ کی گئی، پاکستان کو بے روزگاری ختم کرنے کے لئے سالانہ 15 لاکھ نوکریوں کی ضرورت ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *