Light
Dark

راولپنڈی : خالہ زاد بھائی کو گھر بلا کر قتل کرنے والا ملزم گرفتار، اعترافِ جرم کرلیا

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں خالہ زاد بھائی کو گھر بلا کر قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایات پر اغوا کے مقدمہ کی تفتیش ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی زیرنگرانی ڈی ایس پی اظہر حسن شاہ اور ٹیم نے کی اور تمام تر ٹیکنیِکل ذرائع اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم مہر علی نے شواہد چھپانے کیلئے لاش کو تلف کر دیا تھا، ملزم نے پیسوں کے لالچ میں کزن کے قتل کا اعتراف کرلیا ہے۔

اہل خانہ نے بتایا تھا کہ مقتول چھبیس دسمبر کی شام ایک کروڑ روپے لے کر نکلا تھا۔

ملزم کی نشاندہی پر جائے وقوعہ سے فرانزک شواہد حاصل کئے گئے ہیں، گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے سفاکانہ واردات پر قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *