میدانی علاقوں میں شدید دھند کے باعث آج دسویں روز بھی ٹرین شیڈول بری طرح متاثر رہا، متعدد ٹرینیں ایک سے آٹھ گھنٹے تک لیٹ ہیں۔
میدانی علاقوں میں شدید دھند کا راج ہے، ٹرین شیڈول بری طرح متاثر ہے، ٹرینیں 8 گھنٹے تک کی تاخیر کا شکار ہیں، کراچی اور کوئٹہ سمیت مختلف شہروں سے آنیوالی اور جانیوالی ٹرینیں بھی لیٹ ہیں۔
رپورٹ کے مطابق کراچی سے آنے والی خیبر میل ایکسپریس 8 گھنٹے، ملت ایکسپریس 5 گھنٹے 35 منٹ، پاکستان ایکسپریس 4 گھنٹے 45 منٹ تاخیر کا شکار ہیں جبکہ پاک بزنس ایکسپریس 3 گھنٹے 30 منٹ، رحمان بابا ایکسپریس 3 گھنٹے 25 منٹ، عوام ایکسپریس 3 گھنٹے 20 منٹ اور
قراقرم ایکسپریس 2 گھنٹے 40 منٹ لیٹ ہے۔
رپورٹ کے مطابق کراچی ایکسپریس 2 گھنٹے 30 منٹ، جعفر ایکسپریس ایک گھنٹہ 10 منٹ، گرین لائن ایکسپریس ایک گھنٹہ 20 منٹ لیٹ ہے جبکہ شالیمار ایکسپریس ایک گھنٹہ 10 منٹ، سرسید ایکسپریس، فرید ایکسپریس ایک ایک گھنٹہ تاخیر کا شکار ہیں۔