ڈپٹی کمشنر کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا، پشاور میں پولیس اہل کار کے گھر پر دستی بم سے حملہ
پشاور: لوئرکرم میں سرکاری گاڑیوں پر فائرنگ کے واقعے میں ڈپٹی کمشنر زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق لوئر کرم میں سرکاری گاڑیوں پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس میں ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود زخمی ہو گئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کا نشانہ بننے والے ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود کو زخمی حالت میں تحصیل لوئر علیزئی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس اہل کار کے گھر پر دستی بم سے حملہ
دوسری جانب پشاور کے علاقے داؤدزئی میں پولیس اہل کار کے گھر پر دستی بم سے حملہ کیا گیا۔ یہ واقعہ گزشتہ رات گئے پیش آیا۔
پولیس کے مطابق اہل کا رڈی ایس پی وارسک کے ساتھ ڈرائیور ہے۔ دستی بم حملے کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔