Light
Dark

کیپ ٹاؤن: پاکستان کے جارح مزاج اوپنر صائم ایوب دائیں ٹخنے میں فریکچر کے سبب کئی ہفتوں کے لیے کرکٹ سے باہر ہو گئے۔

جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے  روز فیلڈنگ کے دوران صائم کا ٹخنہ مڑ گیا تھا جس کے بعد  انہیں اسپتال لے جایا گیا تھا۔

تاہم اب صائم ایوب کی ایم آر آئی رپورٹ میں فریکچر کی تصدیق ہو گئی ہے اور ڈاکٹرز نے انہیں 6 ہفتوں کے آرام کا مشورہ دیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ صائم ایوب ٹیم کے ساتھ ہی رہیں گے اور ٹیسٹ ختم ہونے کے بعد ٹیم کے ساتھ وطن واپس آئیں گے۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقا نے کیپ ٹاؤن میں ہونے والے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن 4 وکٹوں کے نقصان پر 316 رنز بنالیے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *