غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں ویک اینڈ پر ایک فٹ سے زیادہ برف گرنے کا امکان ہے جبکہ اسکاٹ لینڈ کے دیہی علاقوں میں درجہ حرارت منفی 10ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنےکی پیشگوئی کی گئی ہے۔
انگلینڈ اور ویلز میں شہریوں کو اتوار تک موسم خراب رہنے سے خبردار کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب شدید برفباری کے سبب بجلی جانے، سفری مشکلات اور بعض دیہی علاقوں سے رابطہ منقطع ہو سکتا ہے، برفباری سے پروازیں بھی متاثر ہو سکتی ہیں۔
مزید برآں بعض ائیر لائنز نے ویک پر سفر نہ کرسکنے والوں کو متبادل ٹکٹ مفت بک کرنے کی سہولت فراہم کردی ہے۔