Light
Dark

محکمہ ریلیف نے کرم متاثرین کے لیے 17 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان کرم انتظامیہ کے حوالے کردیا۔

پرووینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق امدادی سامان میں 500 خیمے، 500 چٹائیاں اور 200 ترپال شامل ہیں۔

متاثرین کے امدادی سامان میں 5 سو طبی حفاظتی کٹس، 5 سو تکیے اور 50 سولر لیمپس بھی شامل ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق سردی سے بچاؤ کے لیے 5 سو کمبل،5 سو بسترے اور 150 سلیپنگ بیگز بھی دیے گئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *