Light
Dark

کاربن مارکیٹس میں تجارت کیلئے ’پاکستان پالیسی گائیڈ لائنز‘ کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے

حکومت نے ماحولیاتی آلودگی سے پاک منصوبے (گرین پروجیکٹس) بنانے کے لیے صوبوں کی صلاحیتیں بڑھانے اور عالمی سطح پر کاربن مارکیٹس میں تجارت کے لیے پاکستان پالیسی گائیڈ لائنز کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

ذرائع کے مطابق وزارت موسمیاتی تبدیلی نے نوٹی فکیشن جاری کیا۔

وفاقی کابینہ نے 27 دسمبر کو وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پالیسی کی منظوری دی تھی۔

کاربن مارکیٹس پالیسی کے تحت ماحولیاتی آلودگی سے پاک منصوبے (گرین پروجیکٹس) بنانے کے لیے صوبوں کی صلاحیتیں بڑھائی جائیں گی

پاکستان کی کاربن مارکیٹ میں حصہ ڈالنے کی پوری صلاحیت ہے، ملک میں کاربن کے اخراج کو کم کرنے کے لیے متعدد منصوبے زیر عمل ہیں

گرین پروجیکٹس‘ میں جنگلات، توانائی، ویسٹ منیجمنٹ کے منصوبے شامل کیے جائیں گے، ان منصوبوں کے ذریعے پاکستان عالمی کاربن مارکیٹ میں زیادہ سے زیادہ کریڈٹ لے سکے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *