Light
Dark

سپریم کورٹ نے گزشتہ دو ماہ میں نمٹائے گئے مقدمات کی تفصیلات جاری کردی

ذرائع کے مطابق 28 اکتوبر سے 3 جنوری 2025 تک 7 ہزار 482 مقدمات نمٹائے گئے جبکہ اسی عرصے کے دوران عدالت میں 2 ہزار 950 مقدمات کا اندارج ہوا۔

جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی قیادت میں عدالت نے مقدمات کے فوری فیصلے کے عمل کو تیز کیا۔

اعلامیے کے مطابق مقدمات کی منصوبہ بندی، وسائل کی مختص اور انتظامی بہتری سے عدالتی کارکردگی میں اضافہ ہوا، عدالتی اصلاحات کے تحت ای-حلف نامہ اور فوری تصدیق شدہ کاپیوں کی فراہمی شروع کی گئی۔

سپریم کورٹ کے مطابق عوامی شمولیت کے لیے قانونی ماہرین، فریقین اور سول سوسائٹی سے رائے لینے کا عمل متعارف کرایا گیا۔

چیف جسٹس کے دور دراز اضلاع کے دورے، ضلعی عدلیہ کی کارکردگی بہتر بنانے پر توجہ دی گئی، علاوہ ازیں انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ضلعی عدلیہ کے وسائل میں بہتری کے اقدامات کیے گئے جبکہ عدالتی نظام کو شفاف اور مؤثر بنانے کے لیے جدید آئی ٹی سسٹم کا انضمام بھی کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *