Light
Dark

انڈے میں چوزہ سانس کیسے لیتا ہے۔

انڈے کے چھلکے میں موجود چھوٹے چھوٹے سوراخ ہوتے ہیں جو عام آنکھ سے نظر نہیں آتے۔

انڈے کے چھلکے میں بہت چھوٹے چھوٹے سوراخ ہوتے ہیں، جن کی تعداد 7000 سے 17000 کے درمیان ہوتی ہے۔ جبکہ ایک سوراخ کا سائز 6 سے 26 مائیکرو میٹر (μm) ہوتا ہے۔

جب انڈا بن جاتا ہے تو اس انڈے کے چھلکے کے نیچے دو جھلیاں (membranes) ہوتی ہیں، جب انڈا تازہ تازہ وجود میں آیا ہوتا ہے تو انڈا گرم ہوتا ہے اور اسکی یہ دونوں membranes ایک ساتھ جڑی ہوتی ہیں، جب انڈا ٹھنڈا ہوجاتا ہے تو یہ membranes ایک دوسرے سے الگ ہوجاتی ہیں جس وجہ سے ان کے درمیان خلا پیدا ہوتا ہے اور اس خلا کو پورا کرنے کے لیے باہر سے ان سوراخوں کے راستے آکسیجن (ہوا) اتی ہے جس سے اندر بن رہا بچہ سانس لیتا ہے، اور انہیں سوراخوں سے کاربن ڈائی آکسائڈ باہر خارج ہوتی ہے۔۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *