Light
Dark

امریکا کے شہر نیو اورلینز میں گاڑی ہجوم پر چڑھانے کے واقعے میں مرنے والوں کی تعداد 15 ہوگئی جبکہ 35 افراد زخمی ہوگئے۔

نیوآرلینز میں گاڑی سے کچل کر 15 افراد کو ہلاک کرنے والے شخص کی شناخت شمس الدین جبار کے نام سے کردی گئی۔

ایف بی آئی کے مطابق ڈرائیور امریکا میں پیدا ہوا تھا اور فوج میں ملازم رہ چکا تھا، گاڑی سے داعش کا جھنڈا برآمد ہوا۔

ایف بی آئی نے واقعہ کو اب دہشت گردی قرار دیدیا۔ ملزم ٹیکساس میں پلا بڑھا تھا، شمالی کیرولائنا میں بھی مقیم رہا۔

سال نو کے آغاز پر ملزم نے گاڑی سے اتر کر پولیس پر بھی فائرنگ کی تھی، ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *