Light
Dark

سعودی عرب میں 6 ایرانی شہریوں کو منشیات کی اسمگلنگ کا جرم ثابت ہونے پر پھانسی کی سزا دے دی گئی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ منشیات اسمگلنگ پر 6 ایرانیوں کو ساحلی صوبے دمام میں سزائے موت دی گئی۔

وزارت داخلہ کے مطابق ایرانی شہریوں کو سزا دینے کا دن یا تاریخ نہیں بتائی۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں منشیات اسمگلنگ پر گذشتہ برس 117 افراد کو سزائے موت دی گئی تھی۔

ایران نے سعودی عرب سے منشیات اسمگلبگ پر پھانسی دینے پر شدید احتجاج کیا ہے، تہران میں سعودی سفیر کی طلب کیا گیا ہے۔ ایران نے اپنے ایرانی شہریوں کو پھانسی دینے کو عالمی قوانین کے برخلاف قرار دیا۔

اس سے قبل امریکا کے صدر جوبائیڈن نے سزائے موت کے 37 قیدیوں کی سزا کو عمر قید میں تبدیل کردیا۔

رپورٹ کے مطابق امریکا میں صدر کے فیصلے کے بعد سزائے موت کے منتظر قیدیوں کی تعداد 3 رہ گئی ہے جبکہ دہشت گرد حملوں میں ملوث 3 ملزمان کی سزائے موت برقرار رکھی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *