ضلع کرم میں فریقین کے درمیان امن معاہدہ ہوگیا، امن معاہدے پر فریقین نے دستخط کردیے۔
تفصیلات کے مطابق کوہاٹ میں ضلع کرم کی صورتحال پر جاری گرینڈ جرگہ ختم ہوگیا اور دونوں فریق نے امن معاہدے پر دستخط کر دیے۔
جرگہ رکن ملک ثواب خان نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ امن معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں، فریقین کی جانب سے 45،45 افراد نے دستخط کیے ہیں، فریقین 14 نکات پر مشتمل معاہدے پر متفق ہوگئے اور تحفظات کافی حد تک دور ہوگئے ہیں۔