Light
Dark

اندرون ملک موسم کی خرابی، کراچی سے چلنے والی ٹرینیں 2 سے 6 گھنٹے تاخیر کا شکار

اندرون ملک دھند اور موسم کی خرابی کےباعث کراچی سے چلنے والی مسافر ٹرینیں 2 سے 6 گھنٹے کی تاخیر کا شکار ہیں جس سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

کراچی سے روانہ ہونے والی قراقرم ایکسپریس ساڑھے پانچ گھنٹے تاخیر سے ساڑھے 8 بجے روانہ ہوگی، پاکستان ایکسپریس سوا چار گھنٹے تاخیر سے شام سوا چھ بجے روانہ ہوگی، ملت ایکسپریس ساڑھے بجے تاخیر سے رات ساڑھے دس بجے روانہ ہوگی جبکہ خیبر میل ایکسپریس پونے چار گھنٹے تاخیر سے رات دو بجے روانہ ہوگی۔

رحمان بابا ایکسپریس 2 گھنٹے تاخیر سے دوپہر دو بجے روانہ ہوگی، سکھر ایکسپریس ساڑھے پانچ گھنٹے تاخیر سے کل صبح ساڑھے چار بجے روانہ ہوگی، علامہ اقبال ایکسپریس اور فرید ایکسپریس میں ایک ایک گھنٹہ تاخیر سے روانہ ہوگی اور پاک بزنس ایکسپریس 45 منٹ تاخیر سے روانہ ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *