Light
Dark

ایلون مسک کی کمپنی براہ راست خلا سے موبائل کالز سروس فراہم کرنے کیلئے تیار

یہ کمپنی سیٹلائیٹ کے ذریعے موبائل سروس فراہم کرنے والی ہے
ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس اب خلا سے زمین تک سیٹلائیٹ کے ذریعے موبائل فون سروس فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

جی ہاں واقعی اسپیس ایکس کا ڈویژن اسٹار لنک اسمارٹ فون کیکٹیویٹی کو بالکہ نئی سطح تک لے جانے والا ہے۔

ڈائریکٹ ٹو سیل نامی سیٹلائیٹ سروس کے ذریعے صارفین آئی فونز اور اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز سے زمین کے کسی بھی کونے سے کہیں بھی کال کرسکیں گے۔

اس سروس کی خاص بات یہ ہے کہ اسمارٹ فونز میں کسی قسم کی تبدیلی کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ بس ڈیوائس میں ایل ٹی ای سپورٹ ہونا ہی کافی ہوگا۔

یہ سروس موبائل رابطوں کو بدل کر رکھ دے گی یا کم از کم کمپنی کا تو یہی ماننا ہے کیونکہ آپ زمین کے ان علاقوں سے بھی کالز کرسکیں گے جہاں ابھی موبائل فون استعمال کرنا ممکن نہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *