Light
Dark

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما  اسد قیصر کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنے ورکرز کی رہائی تک جیل سے نہیں نکلیں گے اور  پی ٹی آئی 2 جنوری کو حکومت کے ساتھ مذاکرات میں 2 بڑے مطالبات پیش کرےگی۔

دو روز قب؛ اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد ان کی بہن علیمہ خان کا کہنا تھا عمران خان نے کہا ہے کہ وہ نہ ڈیل کریں گے اور نہ بنی گالہ میں نظر بند ہوں گا، ڈیڑھ سال جیل کاٹ چکا ہوں، مقدمات کا سامنا کروں گا۔

اب اپنے ایک بیان میں اسد قیصر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا مطالبہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی سمیت تمام ورکرز کو رہا کیا جائے، 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ وہ اپنے ورکرز کی رہائی تک جیل سے نہیں نکلیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *