Light
Dark

آرٹیفیشل انٹیلیجینس کی اخلاقی ذمداریاں

جیسے آپ جانتے ہیں کہ اے آئی روز بروز ہماری زندگیوں پر اثر انداز ہو رہی ہیں۔ روز روز نئے نئے ٹولز آرہے ہیں جس میں اے آئی کا بےدریغ استعمال ہوتا ہے۔ کئی طرح کی چیزیں اےآئی سے بدل رہی ہے۔ ہم طرح طرح سے اےآئی سے مستفید ہورہے ہیں۔ لیکن اےآئی کے ساتھ ہمیں کچھ مسائل بھی درپیش ہیں۔ جس کا ادراک کرنا انتہائی ضروری ہے۔ اسی طرح اگر اے آئی چلتی رہی اور ان مسائل کا حل نہ ڈھونڈا گیا تو مستقبل میں یہ ایک چیلنج ہوسکتا ہے۔ اس حوالے سے ہم کچھ مسائل کے بارے میں آپ کی توجہ مبذول کرنا چاہتے ہیں۔

تعصب اور انصاف

اے آئی سسٹمز ڈیٹا سے سیکھتے ہیں، اور اگر اس ڈیٹا میں تعصبات ہوں، تو یہ سسٹمز ان تعصبات کو آگے بڑھا سکتے ہیں یا انہیں بڑھاوا دے سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر فیشل ریکاگنیشن سسٹمز جو چہرے کی پہچان کیلئے استعمال ہوتے ہیں۔ ان میں کچھ اقسام کے رنگت یا نسل کے لوگوں کے لیے غلطی کی شرح زیادہ ہوسکتی ہے۔ جیسے اگر کوئی چہرے کی پہچان کا ایک سسٹم بنائے اور وہ اسکو صرف پاکستانی لوگوں کے چہروں پر ٹرین کریں تو ممکن ہے کہ یہ سسٹم دوسرے ممالک کے لوگوں کو نہ پہچان سکے۔
انصاف کے لیے ضروری ہے کہ AI کے ڈیٹا کو جمع کرنے، اس سے اے آئی ماڈل کو ٹرین کرنے، اور ٹیسٹنگ کے مراحل میں مکمل احتیاط کی جائے۔ اس بات کی طرف خاص توجہ دی جائے کہ آیا یہ سسٹم کسی خاص نسل، رنگ، مذہب یا زبان کے ساتھ کوئی مخصوص رویہ تو نہیں رکھتا۔

پرائیویسی

    اے آئی کی صلاحیت بڑے پیمانے پر ڈیٹا کا تجزیہ کرنے کی ہے۔ اے آئی سسٹمز بہت بڑے ڈیٹا کی بنیاد پر کھڑے ہوتے ہیں۔ان سسٹمز کے ساتھ اتنا سارا ڈیٹا پرائیویسی کے حوالے سے کئی خدشات پیدا کرتی ہے۔

    کیونکہ اے آئی ذاتی معلومات کو اکٹھا کرتی ہے، جس کا استعمال پیشگوئی کرنے، ایڈورٹائزمنٹ کرنے یا لوگوں کی نگرانی کرنے کے لیے کیا جاتا ہے۔ لیکن یہ ڈیٹا غیر قانونی کاموں کیلئے بھی استعمال ہوسکتا ہے۔
    اس لئے ضروری ہے کہ لوگوں کی پرائیویسی کا تحفظ کیا جائے۔ تاکہ ان کی معلومات غلط طریقے سے استعمال نہ ہو۔

    خود مختاری اور کنٹرول

      اےآئی خودمختار سسٹمز جیسے خود کار گاڑیاں یا خودکار سافٹ ویئرز، ٹیکنالوجی پر ہمارے کنٹرول کو چیلنج کرتے ہیں۔ اگر کوئی خودمختار سسٹم کسی کو نقصان پہنچاتا ہے تو کس کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا؟ جیسے کہ اگرا ایک خودکار گاڑی حادثے میں ملوث ہوتی ہے تو قصوروار کون ہوگا؟ گاڑی کا مالک ہو گا یا کار ساز کمپنی؟ ان سوالات کے جوابات کیلئے کوشش ہونی چاہئے۔

      شفافیت

        اےآئی سسٹمز، خاص طور پر مشین لرننگ، اکثر “بلیک باکس” کی طرح کام کرتے ہیں، ان کے فیصلے کا طریقہ کار بہت پیچیدہ ہوتا ہے۔ یعنی ان کے فیصلے کرنے کے عمل کو سمجھنا مشکل ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر آگر یہ آپ کو کسی چیز کے بارے میں رائے دیں۔ تو یہ پتہ لگانا مشکل ہے کہ اس نے یہ رائے کیوں دی۔
        ایسے حالات میں جہاں AI کے فیصلوں سے ہماری کی زندگی متاثر ہو، ان کے فیصلے سمجھ میں آنے والے ہونے چاہئیں۔

        روزگار اور معاشی اثرات

          اےآئی مختلف صنعتوں میں روزگار کے مواقع کو تبدیل کر رہی ہیں۔ ایک طرف تو AI کی وجہ سے نئی ملازمتیں پیدا ہو رہی ہیں لیکن ساتھ ہی ساتھ پرانی ملازمتیں بھی متاثر ہو رہی ہیں۔

          اے آئی کا جن_گی استعمال

            اےآئی کے عسکری استعمال جیسے کہ خودکار ہتھیار یا نگرانی کے نظام، بہت سے اخلاقی سوالات کو جنم دیتے ہیں۔ خودکار ہتھیار بغیر انسانی کنٹرول کے لڑائیاں لڑسکتی ہیں، جس سے بہت سے مسائل جنم لے سکتے ہیں۔ اس معاملے میں بین الاقوامی اصول اور ضوابط بنانے کی ضرورت ہے۔

            اس کے علاوہ اگر آپ کے ذہن میں کوئی چیز ہو جس کی وجہ سے اےآئی مسئلہ بناسکتی ہے تو نیچے ضرور بتائیں۔

            Leave a Reply

            Your email address will not be published. Required fields are marked *