سماجی رابطے کی سائٹ پر ان دنوں عبدالاحد نامی نوجوان کو بہت زیادہ پزیرائی مل رہی ہے جس نے اپنا بچپن ماں کے ساتھ اکیلے گزارا۔
نوجوان نے اس کے بعد اپنی والدہ کا دوسرا نکاح کروایا اور شادی کے بندھن میں بندھوا دیا۔
عبدالاحد نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ کس طرح انہوں نے اپنی ماں کی شادی کروائی اور اصرار کیا کہ وہ زندگی میں خود کو دوسرا موقع لازمی دیں۔
انہوں نے بتایا کہ ’’گزشتہ 18 سال میں، میں نے اپنی پوری کوشش کی کہ کس طرح اپنی والدہ کو اپنی حیثیت کے مطابق بہترین زندگی فراہم کروں، کیونکہ انہوں نے اپنی پوری زندگی ہمارے لیے وقف کردی تھی اور اپنے لیے نہیں جیتی تھیں‘۔
انھوں نے لکھا کہ ’’’میری والدہ بھی پرسکون زندگی گزارنے کی حقدار ہیں، اسی لیے بطور بیٹا میں سمجھتا ہوں کہ میں نے بالکل ٹھیک فیصلہ کیا، میں نے اپنی والدہ کے اس فیصلے میں ان کا ساتھ دیا اور انہیں آمادہ کیا کہ زندگی میں دوسرا چانس ضرور لیں‘‘۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ’’یہ انتہائی مشکل فیصلہ تھا جو میں نے لیا لیکن میری زندگی میں میری والدہ سے بڑھ کر کوئی نہیں ہے