نمائش چورنگی پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے رہنما علامہ حسن ظفر نے کہا کہ پوری قوم سےکہہ رہا ہوں کہ دھرنے پھر سے منظم کرو،اب پورے سندھ میں دھرنوں کی کال دے رہا ہوں،اب سارے مولائیوں سے کہہ رہا ہوں نکلو باہر،انہوں نے کہا کہ دھرنوں کے دوران ٹریفک کے لئے کھلا چھوڑا تھا اس کے باوجود پولیس نے پرامن مظاہرین پر دھاوا بولا، کالعدم تنظیموں کے کہنے پر ہمیں ڈرایا گیا اور ہمارے خلاف ایکشن لیا گیا۔زور دے کر کہہ رہا ہوں کہ جب تک پارا چنار کا دھرنا جاری رہے گا کراچی میں دھرنے جاری رہیں.