فائر بریگیڈ حکام کے مطابق گلستان جوہر کامران چورنگی کے قریب فرنیچر مارکیٹ میں آگ لگی،ابتدائی طور پر ایک فائر ٹینڈر روانہ کیا گیا،آگ کی شدت بہت زیادہ تھی شعلے دور دور تک دکھائی دینے لگے ۔
حکام نے بتایا کہ پھر 6 فائرٹیندرز کی مدد سے لگی آگ کو بجھادیا گیا۔
فائر آفیسر ظفر خان کے مطابق آگ کے باعث 30 سے زائد دکانیں جل گئیں۔آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
دکانداروں اور اہل محلہ نے آگ میں لپٹی دکانوں سے کچھ فرنیچر نکال کر جلنے سے بچادیا۔