جمان موٹروے پولیس کے مطابق ایم 2 ٹھوکر نیاز بیگ سے کوٹ مومن تک دھند کی وجہ سے موٹروے کو بند کردیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ موٹر وے ایم 3 لاہورسے عبدالحکیم تک، جب کہ موٹر وے ایم 4 عبدالحکیم سے ملتان تک اور ایم 5 شیرشاہ ملتان سے ظاہر پیر تک دھند کے باعث بند کردی گئی ہے۔
ترجمان کا بتانا ہے کہ لاہور سیالکوٹ موٹروے بھی دھند کی وجہ سے بند ہے۔