5 سال میں جنسی زیادتی کے 5398 واقعات رپورٹ، 62 فیصد واقعات کے ساتھ پنجاب سرفہرست
ملک میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔
سسٹین ایبل سوشل ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (SSDO) نے پاکستان کے 4 صوبوں پنجاب ، سندھ ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات پر مبنی 5 سالہ رپورٹ جاری کر دی، جو 2019 سے 2023 تک کے اعداد و شمار پر مبنی ہے۔
ایس ایس ڈی او کی رپورٹ کے مطابق 5سال کے عرصے میں بچوں کے خلاف جنسی زیادتی کے 5398 واقعات رپورٹ ہوئے، جن میں سے 62 فیصد واقعات صوبہ پنجاب سے رپورٹ ہوئے جن کی تعداد 3323 ہے۔ یہ تعداد دیگر صوبوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔
بچوں سے جنسی زیادتی کے خیبرپختونخوا میں 1360 واقعات رپورٹ ہوئے جو کہ 25.1 فیصد ہیں۔ اسی طرح سندھ میں 458 واقعات رپورٹ ہوئے جو کہ 8.5 فیصد ہے جب کہ بلوچستان سے 257 واقعات رپورٹ ہوئے جو کہ 5 فیصد ہے۔
رپورٹ میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ 5برس کے دوران 2019 سے 2023 میں رپورٹ ہونے والے واقعات میں 220 فیصد اضافہ دیکھنے کو ملا ہے ۔پنجاب کے ضلع لاہور میں بچوں سے زیادتی کے سب سے زیادہ 1176 واقعات رپورٹ ہوئے جب کہ خیبرپختونخوا کے کم آبادی والے ضلع کولائی پالس کوہستان ،جہاں 18 سال سے کم عمر افراد کی آبادی محض 1 لاکھ 58 ہزار ہے ، جس میں 84 واقعات رپورٹ ہوئے