پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی نے چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ سی فائیو یونٹ کی تعمیر کا لائسنس جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اٹامک انرجی کمیشن 1200 میگا واٹ کا نیوکلیئر پاور پلانٹ تعمیر کرے گا، سی فائیو پاکستان میں بجلی پیدا کرنے والا سب سے بڑا نیوکلیئر پاور پلانٹ ہوگا۔
پی این آراے کا کہنا ہے پاور پلانٹ کے لیے جوہری توانائی کا محفوظ استعمال اور عالمی اصولوں پر عمل یقینی بنایا جائے گا، پی این آراے تابکاری کے مضر اثرات سے حفاطت کے لیے پرعزم ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن نے چشمہ نیو کلیئر پاور پلانٹ فائیو کے تعمیراتی لائسنس کیلئے اپریل 2024 میں درخواست دی تھی جس کے ساتھ ابتدائی حفاظتی جائزہ رپورٹ اور دیگر متعلقہ ضروری دستاویزات بھی جمع کروائی گئیں۔