چین میں کار کی ٹکر سے 35 افراد کو ہلاک کرنے والے ڈرائیور کو سزائے موت سنادی گئی۔
چین کی عدالت نے گزشتہ ماہ ہجوم میں گاڑی چڑھا کر 35 افراد کو ہلاک کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ڈرائیور کو موت کی سزا سنائی ہے۔
جنوبی شہر زوہائی کی عدالت نے جمعہ کو سزا سناتے ہوئے کہا کہ مجرم فین ویکیو اپنا غصہ نکال رہا تھا کیونکہ وہ اپنی طلاق کے تصفیے سے ناخوش تھا۔