اسلام آباد: نیشنل لاجسٹک کارپوریشن (این ایل سی) نے چین سے دبئی تک پاکستان کے راستے ترسیل کا آغاز کر دیا۔ الیکٹرانک آلات سے لدا ٹرک کاشغر سے جبل علی پورٹ دبئی روانہ ہوا۔
ٹرک نے اپنی پہلی منزل این ایل سی ڈرائی پورٹ سوست پر مکمل کی۔ سوست میں ترسیل کے آغاز کو منانے کیلیے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ کاشغر سے کراچی تک این ایل سی ٹرک سے سامان کی ترسیل 8 روز میں کی جائے گی۔
کارپوریشن نے بتایا کہ کراچی سے کنٹینر سمندری راستے سے جبل علی بندرگاہ 2 دن میں پہنچے گا، کاشغر سے دبئی تک