Light
Dark

ملکہ کوہسار مری میں ایک مرتبہ پھر برفباری کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

برفباری کا سلسلہ ایک مرتبہ پھر  شروع  ہونے کے بعد ویک اینڈ پر سیاحوں کی غیر معمولی تعداد نے ملکہ کوہسار مری کا رخ کر لیا ہے۔ 

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں بارش کے بعد سردی میں اضافہ اور فضائی آلودگی میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے سیالکوٹ، گجرات، گوجرانوالہ اور ظفروال سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بھی بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *