Light
Dark

ایف بی آر کا ٹیکس جمع نہ کروانے پر کراچی کے 4 شادی ہالز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کراچی کے 4 شادی ہالز کی جانب سے ٹیکس جمع نہ کرنے پر قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

نیوز کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے شادی ہالز مالکان کو صارفین سے ٹیکس وصول کرکے قومی خزانے میں جمع کرانے کی ہدایات جاری کی گئی تھیں، کراچی کے 4 شادی ہالز مالکان نے تاحال ٹیکس جمع نہیں کروایا۔

ایف بی آر نے شہر قائد کے ایسے 4 شادی ہالز کی نشاندہی کی ہے جنہوں نے تقریبات کے لیے ہالز کی بکنگ کروانے والے صارفین سے ٹیکس وصول کر کے اب تک قومی خزانے میں جمع نہیں کروایا۔

کراچی کے 4 شادی ہالز مالکان نے ایف بی آر کے احکام پر تاحال عمل درآمد نہیں کیا، اسی وجہ سے شادی ہالز کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *