برآمد شدہ منشیات کی مالیت 54 لاکھ روپے سے زائد بتائی گئی ہے۔
حکام کے مطابق راولپنڈی میں یونیورسٹی کے قریب کارروائی کے دوران گرفتار ملزم کے قبضے سے 250 گرام چرس برآمد ہوئی۔
گرفتار ملزم نے راولپنڈی اور اسلام آباد کے تعلیمی اداروں کے طلبا کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔
گوجرانوالہ میں نیو محمد آباد کے قریب گاڑی میں چھپائی گئی 44.4 کلو چرس اور 2.4 کلو افیون برآمد کرلی گئی، اس کارروائی میں دو ملزمان گرفتار کیے گئے۔
اٹک میں بھی اقبال شہید ٹول پلازہ کے قریب ملزم کے قبضے سے 1.2 کلو چرس برآمد کی گئی۔