غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق امریکی حکام نے بھی طیارے کے میزائل کا نشانہ بننے کے امکان کے ابتدائی اشارے ملنے کا کہہ دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق طیارے نے اس علاقے سے اپنا رُخ تبدیل کیا جہاں روسی دفاعی نظام نصب ہے جبکہ قازق حکام کا کہنا ہےکہ طیارہ حادثے کی تحقیقات ابھی کسی نتیجے پرنہیں پہنچ سکیں۔
واضح رہے کہ آذربائیجان کا مسافر بردار طیارہ قازقستان کے شہر اکتاؤ کے نزدیک گرنے سے 38 افراد ہلاک ہوئے۔
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے طیارہ حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کےلیے اسلام آباد میں آذربائیجان کے سفارت خانے کا دورہ کیا اور حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لیے دعائے مغفرت کی۔