Light
Dark

آسٹریلیا کے وکٹ کیپر بیٹر ایلکس کیری بھی پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) 2025 کے ڈرافٹ کیلئے رجسٹرڈ ہوگئے۔

پی سی بی نے اگلے ماہ ہونے والے پلیئرز ڈرافٹ کیلئے رجسٹر ہونے والا ایک اور نام جاری کر دیا۔

آسٹریلیا کے وکٹ کیپر بیٹر ایلکس کیری نے 108 ٹی ٹوئنٹی میچز میں دو سنچریوں سمیت 2387 رنز بنائے ہیں۔

پی سی بی اس سے قبل شکیب الحسن اور ڈاؤڈ ملان کی رجسٹریشن کی بھی تصدیق کرچکا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ 10 کا پلیئرز ڈرافٹ11 جنوری کو گوادر میں منعقد ہوگا۔

انگلینڈ کے ٹام کرن، جیسن روئے، زمبابوے کے سکندر رضا، بنگلا دیش کے مستفیظ الرحمٰن بھی پی ایس ایل ڈرافٹ میں شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *