Light
Dark

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے ٹیسٹ کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کر لیا۔

دائیں ہاتھ کے بیٹر بابر اعظم نے ٹیسٹ کرکٹ میں 4 ہزار رنز مکمل کرلیے ہیں، انہوں نے یہ سنگل میل جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں عبور کیا۔

بابر اعظم کو ٹیسٹ کرکٹ میں 4 ہزار رنز مکمل کرنے کے لیے صرف 3 رنز درکار تھے، جو انہوں نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ کے پہلے دن مکمل کرلیے۔البتہ وہ 4 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کا پہلا ٹیسٹ بابر اعظم کے کیریئر کا 56 واں ٹیسٹ میچ ہے۔

بابر اعظم ون ڈے ، ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ میں 4 ہزار رنز مکمل کرنے والے دنیا کے تیسرے اور پاکستان کے واحد بیٹر ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *