Light
Dark

ن لیگ کے سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ آئندہ بھی مذاکراتی کمیٹی کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی سہولت دیں گے۔

اپنے ایک بیان میں عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیانات نہیں کمیٹی کے تحریری مطالبات دیکھیں گے، کمیٹیوں نے پہلے اجلاس میں ہی خود کو بیانات سے الگ رکھنے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی جانتی ہے کہ جیلوں سے نکلنےکا کیا قانونی طریقہ ہے، کمیٹیوں کے پہلے اجلاس کے دن ہی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں سہولت کا کہہ دیا تھا۔
عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سے بات چیت میں نواز شریف کی منظوری شامل ہے، پاکستان کی پالیسیاں کسی رچرڈ گرینل کے ٹوئٹس پر نہیں بنتیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *