Light
Dark

کراچی اور لاہور میں پاسپورٹ کے ماڈل سینٹرز بھی بنائیں گے، وزیر داخلہ

وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسٹیٹ آف دی آرٹ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ہیڈ کوارٹرز کی عمارت اور اسلام آباد ریجنل پاسپورٹ آفس کا افتتاح کر دیا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان میں پاسپورٹ کا بیک لاگ ختم ہوگیا، چھ ماہ میں ارجنٹ اور ریگولر دونوں پاسپورٹ نہیں مل رہے تھے، اب شہریوں کو پاسپورٹ اور شناختی کارڈ وقت پر ملیں گے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ عوام کی سہولت کے لئے اسلام آباد کا ریجنل پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رہے گا، ان کا کہنا تھا کہ ہم لوگوں کو 14 سے 16 شہروں میں نادرا دفاتر میں 24 گھنٹے پاسپورٹ کی سہولت بھی دیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *