ترجمان ایف آئی اے کے مطابق امیگریشن حکام نے کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کرکے جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بناکر ملزم محمد عثمان کو گرفتار کرلیا، ملزم نے بین الاقوامی پرواز کے ذریعے کینیڈا جانے کی کوشش کی، ملزم کے پاسپورٹ پر کینیڈا کا جعلی ویزا لگا ہوا تھا۔
سکینڈ لائن آفس کی فارنزک رپورٹ کی مطابق بھی ویزا جعلی تھا، ویزے میں کسی قسم کی یو وی خصوصیات آویزاں نہیں تھیں۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے شیخوپورہ کے ایجنٹ سے کینیڈا جانے کا معاہدہ کیا، ملزم نے نواز نامی ایجنٹ سے ایک کروڑ 5 لاکھ روپے میں کینیڈا جانے کا معاہدہ کیا۔
ملزم پنجاب پولیس کا ملازم اور وومن انکلیو گجرانوالہ میں بطور کانسٹیبل تعینات ہے، ملزم کو ایجنٹ کی نشاندہی اور مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔