Light
Dark

کن اینڈرائیڈ فونز میں یکم جنوری سے واٹس ایپ نہیں چلے گا؟

10 سال پرانا اینڈرائیڈ فون استعمال کرنے والے اب فون بدل لیں تو بہتر ہے کیونکہ یکم جنوری 2025 سے واٹس ایپ استعمال کرنا ممکن نہیں ہوگا۔ میٹا نے پرانے اینڈرائیڈ فونز کے لیے واٹس ایپ سپورٹ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے خاص طور پر وہ اسمارٹ فونز جو اینڈرائیڈ کٹ کیٹ (اینڈرائیڈ 4.4) پر چل رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اینڈرائیڈ کٹ کیٹ یا اس سے پہلے کے آپریٹنگ سسٹم ورژنز پر چلنے والے اسمارٹ فونز میں یکم جنوری سے واٹس ایپ تک رسائی ممکن نہیں ہوگی۔ واٹس ایپ کی جانب سے یوزر انٹرفیس اور پرائیویسی سیٹنگز کو مسلسل بہتر کیا جاتا ہے، جس کے لیے ایسے فیچرز متعارف کرائے جاتے ہیں جو ایپل اور اینڈرائیڈ کے تازہ ترین آپریٹنگ سسٹمز سے مطابقت رکھتے ہوں۔ یہی وجہ ہے کہ کمپنی کی جانب سے پرانے آپریٹنگ سسٹمز کے لیے سپورٹ اکثر ختم کر دی جاتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق میٹا کی جانب سے زیادہ جدید فیچرز بشمول آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی فیچرز پر کام کیا جا رہا ہے جن کے لیے زیادہ جدید ہارڈ وئیر کی ضرورت ہے۔ اب بھی ایک فیصد کے قریب اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز ان پرانے آپریٹنگ سسٹمز پ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *