Light
Dark

جنوبی افریقا کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کا بیٹنگ آرڈر کیا ہوگا؟ حکمت عملی سامنے آگئی

ٹیم کی منیجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی نے جنوبی افریقا کے خلاف جمعرات سے سپر اسپورٹس پارک سنچورین میں شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میں 7 بیٹرز کے ساتھ میدان میں اترنے کی حکمت عملی بنائی ہے۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان کی اننگز کا آغاز ان فارم صائم ایوب کے ساتھ کپتان شان مسعود کریں گے۔

سابق ٹیسٹ کپتان بابر اعظم جنہیں اس سال اکتوبر میں ملتان کے پہلے ٹیسٹ میں 30 اور 5 رنز بنانے پر انگلینڈ کے خلاف دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ سے ڈراپ کردیا گیا تھا،انہیں آؤٹ آف فارم عبداللہ شفیق کی جگہ ٹیم میں شامل کیا جا رہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں بابر اعظم نمبر3 پر کھیلیں گے،کامران غلام نمبر 4، نائب کپتان سعود شکیل نمبر5 جب کہ ون ڈے اور ٹی 20 کپتان وکٹ کیپر محمد رضوان نمبر 6 پر بیٹنگ کریں گے۔

اس کے علاوہ بیٹنگ آل راؤنڈر سلمان علی آغا نمبر 7 پر بیٹنگ کے لیے آئیں گے۔ واضح رہے کہ وائٹ بال سیریز کے بعد اب پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے سنچورین میں کھیلا جائے گا۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز جنوبی افریقا کے نام رہی تھی جبکہ ون ڈے سیریز میں پاکستان نے میزبان ٹیم کو وائٹ واش کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *