محکمہ موسمیات کے مطابق مری میں برفباری تھمنے کے بعد دھوپ نکل آئی ہے تاہم سرد ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے، مری کے ٹھنڈےموسم سے لطف اندوز ہونے کیلئے سیاحوں کارش بڑھ گیا ہے جبکہ مری کے تمام راستے اور سڑکیں کھلی ہوئی ہیں۔
محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مری میں درجہ حرارت ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔