وزیراعظم شہبازشریف نے صدر آصف علی زرداری سے ایوان صدرمیں ملاقات کی جس میں ملکی امور اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے پارلیمنٹ میں قانون سازی، معاشی اور سکیورٹی صورتحال پر گفتگو کی۔
صدر مملکت اور وزیرِ اعظم نے ملکی ترقی کیلئے مل کر آگے بڑھنے کے عزم کا اعادہ کیا اور صدر مملکت نے وزیرِ اعظم کو ملکی ترقی اور استحکام کیلئے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ شہباز شریف نے صدر آصف زرداری کی صحت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔