Light
Dark

سویلین کا ملٹری ٹرائل نہیں ہونا چاہیے، شیخ وقاص اکرم

پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ سویلین کا ملٹری ٹرائل نہیں ہونا چاہیے، 190 ملین پاؤنڈ کیس سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہے۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملٹری ٹرائل کے حوالے سے تمام قانونی آپشنز کو استعمال کیا جائے گا، حکومت کی معیشت کو تباہ کرنے کی سازش کو بھی ناکام بنائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ ہونا تھا، ہم یہ پوچھنا چاہتے ہیں فیصلے کو کیوں مؤخر کیا گیا؟ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں سمجھ نہیں آرہی کہ یہ فیصلہ کہاں لکھا جارہا ہے، یہ بریت کا کیس ہے اور اس میں کچھ نہیں ہے۔

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہے جس میں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو سزا دینے کا منصوبہ ہے۔

سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ اس سارے کیس میں عمران خان نے کوئی ذاتی فائدہ نہیں اٹھایا، پیسہ سپریم کورٹ کے پاس آیا، اگر یہ فیصلہ آیا تو اسے بین الاقوامی طور پر بھی دیکھا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *