غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیل نے غزہ کے کمال عدوان اسپتال میں کئی دھماکے کیے اور گزشتہ روز صبح سے جاری حملوں کے دوران مزید 29 فلسطینی شہید ہوگئے۔
دوسری جانب فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کی غزہ اور مغربی کنارے میں جوابی کارروائیاں جاری ہیں جس دوران حماس نے متعدد اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک و زخمی کرنے کا دعوی کیا ہے۔
علاو ازیں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے، مغوی رہا ہوئے اور نہ حماس کی مزاحمت ختم ہوسکی ہے۔