Light
Dark

مہنگی بجلی اور سولر کے بڑھتے ہوئے استعمال کے باعث لاہور میں بجلی کی طلب کئی گنا کم ہوگئی۔

لیسکو ذرائع کے مطابق آج لاہور میں بجلی کی طلب کم ترین سطح 1700 میگاواٹ تک آئی جب کہ ان دنوں بجلی کی طلب 5 ہزار میگاواٹ سے زائد ہوا کرتی تھی۔

لیسکو ذرائع کے مطابق بجلی کی طلب میں کمی یونٹ کی مہنگائی اور بڑی صنعتوں کی بندش یا سولر پر منتقلی کی وجہ سے ہے۔گھریلو صارفین میں بھی بجلی کی طلب کم ہوئی ہے ۔

ماہر توانائی محمد یاسین نے بجلی کی طلب میں کمی کو انتہائی تشویش ناک قرار دیتے ہوئےکہا ہےکہ حکومت کو بجلی کی طلب بڑھانےکے لیے قیمتوں میں فوراً کمی لانا ہوگی۔

محمد یاسین کا کہنا تھا کہ صنعتیں بجلی استعمال کریں گی تو طلب بڑھےگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *