صائم ایوب نے سیریز کے دوران بیک ٹو بیک دو سنچریاں اسکور کیں اور آخری ون ڈے میں پلیئر آف دی میچ قرار پائے، انہیں پلیئر آف دی سیریز کا بھی ایوارڈ ملا۔
بابر اعظم جو خود بھی ون ڈے سیریز میں فارم میں واپس آئے اور بیک ٹو بیک نصف سنچریاں بنائیں وہ صائم ایوب کی بیٹنگ کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان نے اپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر صائم ایوب کو چیتا قرار دیدیا۔
ساتھ ہی اگلی پوسٹ میں بابراعظم نے اپنے دوست اور قومی ٹیم کے اوپنر بیٹر امام الحق کو سالگرہ پر مبارکباد پیش کی۔