Light
Dark

سندھ حکومت کا بینظیر بھٹو کی برسی پر عام تعطیل کا اعلان

سندھ حکومت نے بنیظیر کی 17 ویں برسی کے موقع پر 27 دسمبر بروز جمعہ کو صوبے میں عام تعطیل کا اعلان کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے صوبے بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیاہے جس کے مطابق 27 دسمبر بروز جمعہ کو صوبائی محکموں، بلدیاتی کونسل اور خود مختار کارپوریشنز میں عام تعطیل ہو گی ۔

یاد رہے کہ اس سے قبل حکومت سندھ نے 25 اور 26 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان کیا تھا ۔ محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن و کو آرڈی نیشن نے عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 25 دسمبر کو بانی پاکستان کی پیدائش اور کرسمس ڈے پر سندھ میں عام تعطیل ہوگی، یہ تعطیل سندھ کے ہر فرد کو ہوگی جبکہ 26 دسمبر کو کرسمس ڈے کے حوالے سے صرف مسیحی ملازمین کو عام تعطیل ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *